منگلورو،20 / جون (ایس او نیوز) ریاستی حکومت نے جملہ 15 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کیا ہے جس کے تحت جنوبی کینرا کے نئے سپرنٹنڈنٹ کے طور پر سی بی ریشناتھ کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے ضلع ایس پی کی خدمات انجام دے رہے ڈاکٹر وکرم اماتے کا تبادلہ ہونے کے بعد ریشیانتھ کو جنوبی کینرا کا انچارج ایس پی مقرر کیا گیا تھا ۔ اب نئے حکمنامہ کے مطابق ریشیانتھ کو باقاعدہ ضلع ایس پی کا عہدہ سونپا گیا ہے۔
سی بی ریشیانتھ 2013 بیاچ کے آئی پی ایس افسر ہیں ۔ اس سے قبل انہوں نے جنوبی کینرا اور میسورو میں اے ایس پی کی ذمہ داریاں نبھائی ہیں ۔ اس کے علاوہ داونگیرے میں ایس پی کی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ فی الحال اسمبلی الیکشن سے قبل وہ بنگلورو میں تعینات کیے گئے تھے۔